پنجاب کی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ نے حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ پیپلزپارٹی کو بھی کابینہ میں بھرپور حصہ دیا گیا۔ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

حلف اٹھانے والوں میں رانا اقبال، مہر اعجاز ، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، یاور زمان ،منشا اللہ بٹ،  رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حسن مرتضی، بلال اصغر وڑائچ، اسد کھوکھر، احمد علی اولکھ، صبا صادق، رانا لیاقت علی اور سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔ پنجاب کابینہ میں مزید جن وزرا نے حلف اٹھایا ان میں فدا حسین وٹو، سبطین بخاری، عمران خالد بٹ، مجتبی شجاع الرحمان،

خواجہ سلمان رفیق، صدیق بلوچ، جہانگیر خانزادہ، کاظم پیرزادہ، اقبال گجر، خلیل طاہر سندھو، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق، عظمی بخاری، چودھری شفیق، کرنل ریٹائرڈ ایوب، چودھری اقبال گجر، تنویر اسلام سیٹھی، رانا اعجاز نون، غلام قاسم، کرنل ریٹائرڈ رانا محمد طارق، ظہیر اقبال، علی حیدر گیلانی، قاسم عباس لنگا، ملک اسد کھوکھر، اشرف انصاری شامل ہیں۔ پنجاب کے کل 37 وزرا نے حلف اٹھایا ۔