سرگودھا،کار کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،2زخمی


سرگودھا(صباح نیوز) سرگودھا   میں کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر لگنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ2زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ شریف کے نواحی علاقے دھوری میں واقعہ پیش آیا، جہاں کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر لگنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ولی محمد اور فضا بی بی جاں بحق ہوئے، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق سلانوالی شاہپور اور ساہیوال سے ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ تیز رفتار کار سرگودھا سے گجرات جا رہی تھی البتہ تمام زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو بھیرہ منتقل کر دیا گیا۔