کسی بھی قومی مفاہمت میں غیر ملکی فنڈنگ پر این آر او شامل نہیں ہوسکتا،احسن اقبال


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے اکتوبر میں عام انتخابات کی تجویز سے لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قومی مفاہمت میں غیر ملکی فنڈنگ پر این آر او شامل نہیں ہوسکتا۔

احسن اقبال نے صحافی کے سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کرائے جانے کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہو سکتا ہے عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پھندا ٹائٹ ہوتا دیکھ کر قومی مفاہمت کی تجاویز  دے رہے ہوں۔

احسن اقبال نے مزید کہاکہ کسی بھی قومی مفاہمت میں غیر ملکی فنڈنگ پر این آر او شامل نہیں ہو سکتا۔