لاہور، پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری فائرنگ سے جاں بحق،وزیراعلیٰ کا نوٹس


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی جاں بحق ہوگئے،

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیرِاعلی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔