اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید5مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28668تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے315نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14862تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.89فیصد تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ88لاکھ45ہزار170 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران97971افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ90 لاکھ10ہزار906افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ20ہزار61افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ4لاکھ 48ہزار598 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں2لاکھ 15ہزار19کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ82ہزار510تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ38 ہزار980مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1026تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح.96.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے8010مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبارسے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1265تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد299تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6264تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6893تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان80،آزاد جموں وکشمیر38جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ59ہزار903مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ23ہزار290،صوبہ خیبر پختونخوا میں 172561،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد106255،صوبہ بلوچستان33015،آزادجموں وکشمیر 33757 جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10199تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد107506،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد179644،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ42ہزار556،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4lلاکھ74ہزار407،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33453 ،آزاد کشمیر34536اور گلگت بلتستان میں10408افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں13002افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7611، خیبر پختونخوا میں5818، اسلام آباد میں952، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں358 اور آزاد جموں و کشمیر میں741فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ17 لاکھ17ہزار637ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے35332نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔