حمزہ شہباز کی فتح کیلئے آصف زرداری متحرک،2 دن میں چوہدری شجاعت سے دوسری ملاقات


لاہور(صباح نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے دودن میں دوسری ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زردای مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے لاہور میں ان کے گھر پہنچے، جس میں پنجاب ضمنی انتخابات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد واپس پر میڈیا کو دیکھ کر سابق صدر آصف علی زرداری نے وکٹری کا نشان بنایا۔دوسری جانب آصف زرداری کے جاتے ہی پرویز الہی اور مونس الہی نے گھر پہنچ کر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔