مجبورہو کر نہیں، اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں بلاتے تو میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈاکرنا ہے، یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔