سندھ میں بیڈ گورننس، نااہل قیادت کرپشن اور بدامنی کا راج قائم ہے،محمد حسین محنتی


 بدین(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ میں بیڈ گورننس، نااہل قیادت کرپشن اور بدامنی کا راج قائم ہے سندھ بھر میں مہنگائی بیروزگاری بدامنی اور بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے چہرے و حکومتیں تو بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ و عوام کی قسمت میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی حقیقی، دیرپا و عوام کے امنگوں کے عین مطابق تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد اقصی کھوسکی روڈ بدین میں ضلع بھر کے نامزد بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا. صوبائی امیر کا مزید کہنا تھاکہ عوام موجودہ حکومت کی ناکام و عوام دشمن معاشی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں حکومت نے مہنگائی بیروزگاری بدامنی کے سو کچھ نہیں دیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ بدین سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں سیلاب  و قدرتی آفات میں جماعت اسلامی نے متاثرین کی حسب حال بھرپور خدمت کی ہے۔ پہلے مرحلے کی طرح 24 جولائی کو سندھ کے دوسرے مرحلہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی جماعت اسلامی ضلع بدین سمیت سندھ بھر میں حصہ لے رہے ہے۔

جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت جاری رکھے گی محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے عوام کو نوٹوں کے ذریعے خرید کیا جارہا ہے جو عوام کے ساتھ دشمنی اور ناانصافی ہے انہونے کہا کہ بدین سمیت ملک بھر میں  فوج اور رینجرز کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں اس موقع صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہد بلوچ ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔