بلاول بھٹو زرداری کا دریائے سندھ میں کشتی حادثے پر اظہار افسوس


کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ میں کشتی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائیں،ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  اور  وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، پی پی پی چیئرمین  نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ رنج و غم بھی کیا۔

بلاول  بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ  حکام ریسکیو آپریشن کے لیے تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لائیں، آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔