الیکشن کمشنر پنجاب کی پی پی 7 راولپنڈی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید


لاہور(صباح نیوز) صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب نے پی پی 7 راولپنڈی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست وصول نہ کرنے یا رد کرنے کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں ،

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ریٹرننگ آفیسر پی پی 7 راولپنڈی نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی گنتی کی درخواست وصول کی ہے،

ریٹرننگ آفیسر نے درخواست پر فیصلے کیلئے حلقے کے تمام امیدواران کو  بدھ ساڑھے 11 بجے اپنے کیمپ آفس کہوٹہ میں طلب کیا ہے،ریٹرننگ آفیسر پی پی 7 نے کہا کہدوبارہ گنتی کی درخواست وصول نہ کرنے یا رد کرنے کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں