جنوبی کشمیرمیں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 1شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے


 سری نگر…جنوبی کشمیرمیں دو الگ الگ سڑک حادثات  میں 1شخص ہلاک جبکہ 6دیگر زخمی ہو گئے ۔ناگام کوکرناگ میں ایک آٹو سڑک سے پھسل کر نہر میں گر گیا، اس حادثے میں ایک شخص، محمد حسین میر ولد محمد میر ساکن ناگام  جاں بحق ہو گیا۔

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ٹھنڈا کشی علاقے میں مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے۔ ٹھنڈا کشی راجوری میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر حادثے کا شکار ہوئی جس سے گاڑی میں سوار پانچ مسافر زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔