راجوری ضلع میں پر اسرار بیماری سے جاں بحق بچوں کی تعداد15 ہو گئی

 سری نگر(:)  مقبوضہ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع  میں پر اسرار بیماری سے جاں بحق بچوں کی تعداد15 ہو گئی ہے ۔ جمعرات کو اسپتال میں ایک نو سالہ بچی کی موت ہو گئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کی وزیر صحت   سکینہ مسعود نے  متاثرہ  بدھال گاوں کا دورہ کرنے  کے بعد میڈیا کو بتایا کہ بچوں کی اموات کسی پر اسرار بیماری سے نہیں ہوئیں میڈیکل رپورٹس اور تحقیق کے مطابق مرنے والے بچوں میں کوئی وائرس یا بکٹیریا نہیں تھا بلکہ   تمام متاثرین میں ایک جیسی علامات ظاہر ہوئیں جیسے کہ قے اور بے ہوش ہونا ادھر حکام نے  بچوں کی اموات کے سلسلے میں پولیس  کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے