قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا چوتھے روز بھی شدید احتجاج،نعر ے بازی

 اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے چوتھے روز بھی شدید احتجاج جاری رکھا،اووو اووو کرکے احتجاج کرتے رہے ،نعرے لگاتے رہے ۔اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی کورم نہ ہونے پر اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ کی طرف سے وقفہ سوالات کے میں جواب دیتے ہوئے بھاشا ڈیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں 190ملین پاؤنڈ کیس پر بات کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا ۔ اپویشن لیڈر عمر ایوب نے نعرے لگاوائے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی عمران خان کو رہا کرو رہا کرو،گولی کیوں چلائی ظالموں جواب دو ظلم کا حساب دو کے نعرے لگائے ۔

تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں پلے کارڈ لے آئے جن پر عمران خان کو رہا کرو کے نعرے درج تھے ظلموں حساب دو خون کا حساب دو کے نعرے لگائے ۔ تحریک انصاف کے ارکان نے وقفہ سوالات پھاڑ کر کاغذ ایوان میں اچھالے ۔اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس 15منٹ کے لئے ملتوی کردیا گیا