لاہورہائی کورٹ ، 5 مخصوص نشستوں کیخلاف حمزہ شہبازکے وکیل کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت


لاہور(صباح نیوز) لاہورہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ن لیگ کی اپیل پر حمزہ شہباز کے وکیل کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بیچ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ن لیگ کی اپیل پرسماعت ہوئی۔

لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے وکیل کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کی۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بیرسٹرعلی ظفرلاہورہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

بیرسٹرعلی ظفر وکیل تحریک انصاف نے موقف پیش کیا کہ دو رکنی بنچ نے پیش نہ ہونے پر یک طرفہ آرڈر کیا ہے اس کو واپس لیا جائے۔وکیل تحریک انصاف نے موقف اپنایا کہ کیس پہلی بار اس بنچ کے پاس لگا ہے تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔