پشاورہائی کورٹ، مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ معطل


پشاور(صباح نیوز) پشاورہائی کورٹ نے مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل کردیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی اے سی کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل قاضی جواد نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس انتظامی امورمیں مداخلت کے اختیار نہیں۔ پی اے سی کا مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی کی دوبارہ انکوائری کرنا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے کیس دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔