شبلی اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی،فواد چوہدری



لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی،کچھ پولنگ سٹیشنز پرچھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی 167کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ آنا شروع ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجموعی طور پر ووٹنگ شرح بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اِکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پرامن لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشنزپر بظاہر ماحول خوشگوار ہے،ٹرن آٹ ظاہر کرتا ہے حقیقی آزادی کے لئے لوگ باہر آئے،قوم نے ووٹ سے انقلاب کا راستہ اختیار کیا،جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کو تنگ کیا جا رہا جتنے گرفتار کریں، جتنا زور لگانا چاہیں لگائیں لیکن کامیابی پی ٹی آئی کی ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے۔