پچاس سال سے مسلط حکمرانوں نے ٹیکسلا شہر کو محرومی کے سوائے کچھ نہیں دیا ۔ شمس الرحمن سواتی


ٹیکسلا(صباح نیوز)ٹیکسلا شہر کی عوام پر مسلط حکمرانوں نے ٹیکسلا کی عوام کی محرومیوں اور مسائل میں صرف اضافہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار برائے قومی اسمبلی شمس الرحمن سواتی اور امیدوار صوبائی اسمبلی عتیق الرحمن کاشمیری نے ورکرز عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے  اپنے خطاب میں کہاکہ ٹیکسلا شہر کی عوام کی نمائندہ کمیٹی ، ہیوی ٹریفک ایکشن کمیٹی ٹیکسلا کے ممبران پر ناجائز مقدموں کے اندراج پر پرزور مزمت کرتے ہے اور بھرپور طور پر قانونی اور عوامی محاذ پر شہر کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ٹیکسلا خان پور روڈ ،ٹیکسلا حطار روڈ اور ٹیکسلا حسن ابدال جی ٹی روڈ تینوں کا بائی پاس بنایا جائے واہ کینٹ کے اندر علاقے کے شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں

انہوں نے کہا کہ 75 سال سے مسلط تمام پارٹیوں نے عوام کو مہنگائی، غربت، افلاس،لاقانونیت ،تعلیم، علاج سے محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا عوامی نمائندے اور حکمران خود سپر سانک سپیڈ سے ترقی کرگئے اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضوں میں جھکڑ دیا گروی رکھوادیا اب عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے 75 سال سے مسلط مافیا سے نجات حاصل کریں اور جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت کا انتخاب کریں پاکستا ترقی کرے گا اور عوام کو امن، عدل، انصاف اور خوشحالی، تعلیم، علاج اور عزت نفس ملے گی