قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا


بھکر(صباح نیوز)پنجاب کے ضلع بھکر میں رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔قاسم سوری کی گاڑی کو دریا خان روڈ پر حادثہ پیش آیا۔

ڈرائیور کے مطابق ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ کر سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں قاسم سوری سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔قاسم سوری دریا خان میں انتخابی جلسہ کے لیے لاہور سے بھکر آ رہے تھے۔

قاسم سوری ٹریفک حادثہ میں بال بال بچ گئے

قاسم سوری ٹریفک حادثہ میں بال بال بچ گئے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر قلابازیاں کھاتی روڈ سے نیچے جا گری۔قاسم   سوری کے مطابق ضمنی انتخابات مہم کے سلسلے میں لاہور سے بھکر جاتے ہوئے دریا خان کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا،تاہم سب محفوظ رہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے لکھا کہ ضمنی انتخابات مہم کے سلسلے میں لاہور سے بھکر جاتے ہوئے دریا خان کے قریب میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ شکر الحمدللہ میں اور میرے ساتھ گاڑی میں سوار سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف لاہور ڈسٹرکٹ زبیر خان نیازی، چودھری ضیا اور نواز محفوظ رہے، گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی روڈ سے نیچے جا گری۔واضح رہے کہ قاسم سوری 17 جولائی کو پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میںپاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا حصہ ہیں۔