پنجا ب ضمنی انتخابات، بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسران کو ترسیل شروع


اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بھی چھاپے گئے۔  بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسران کو ترسیل شروع کردی گئی،

الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران(آر اوز) کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے۔

تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی ہے جبکہ تمام بیلٹ پیپرز سخت سیکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے۔