عید پر صفائی ستھرائی و امن عامہ کے بہترین انتظامات، وزیراعظم شہباز شریف نے افسران کی خدامات کو سراہا اور پھولوں کے ہار پہنائے


لاہور(صباح نیوز)عید پر صفائی ستھرائی و امن عامہ کے بہترین انتظامات، وزیراعظم نے افسران کی خدامات کو سراہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی تعطیلات میں عوامی سہولت کے لیے صفائی ستھرائی اور امن و عامہ کے بہترین انتظامات پر چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل،کمشنر لاہور کیپٹن عثمان، ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ، مینیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر،مینیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد کی پیشہ ورانہ خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کو پھولوں کے ہار بھی  پہنائے۔