خیبر پختونخوا ، سیلاب اور مختلف حادثات میں 27افراد جاں بحق،37زخمی


پشاور (صباح نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور مختلف حادثات کے نتیجہ میں 27افراد جاں بحق اور37زخمی ہو گئے۔

صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں 80مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 272سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال، نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں۔