پی پی 83،ن لیگ کے امیدوار امیر حیدر سنگھا کو اسلحہ رکھنے پر نوٹس جاری


لاہور(صباح نیوز)  الیکشن کمیشن نے پی پی 83 خوشاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر حیدر سنگھا کو اسلحہ رکھنے پر نوٹس جاری کر دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 83 خوشاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر حیدر سنگھا کو اسلحہ رکھنے پر نوٹس جاری کر دیا اور (کل ) 8جولائی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کیں۔