پنجاب ،بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی


لاہور(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔اس حوالے سے ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے۔

مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔ تمام شہری عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے ۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔