عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مویشی خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں،محمد شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار  کولاہور میں عید الاضحی کی تیاری اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

اجلاس کے شرکا میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسن، چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس ، کمیشنر لاہور , صوبائی و ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اور پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحی کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں. عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مویشی خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں جن میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے جائیں تاکہ کورونا اور ڈینگی جیسی وباوں سے بچا جا سکے

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ بکرا منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلاتی جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں کورونا حفاظتی اقدامات کیے جائیں