ژوب بس حادثہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلوچستان میں ژوب کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ المناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہے۔

حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔