وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب کا عوامی بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ہفتہ کے روز لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم، صوبائی وزرا ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔