اسلام آباد (صباح نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع نصرت ناہید نے حکومت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوش یادو کو ریلیف دینے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ایسے اقدامات ایک طرف کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہیں تو دوسری طرف پاکستان میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا بھارتی جاسوس جس پر جرم ثابت ہوچکا تھا،اس کو این آر او دینا پوری قوم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ایسی پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد بر قرار نہیں رہے سکتا جس کے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کا یہ فیصلہ مودی دوستی کا ثبوت ہے ۔
ثمینہ احسان نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ کھیلی جانے والی نئی چال ہے۔ انہوں نے ایی وی ایم کے ذریعے انتخابات کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ای وی ایم کے ذریعے پارلیمنٹ کی سطح پر آج تک انتخابات نہیں کروا سکی تو 22 کروڑ عوام کے انتخابات صاف شفاف طریقے سے کیسے ممکن ہیں