اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ حکومت کے پونے چار سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز ٹو ئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔ میں اس منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کا شکرگزار ہوں
اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اورچینی عوام کوہانگ کانگ ، چائنہ انضمام کے 25سال مکمل ہونے پر مبارکباددی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ملک میں دو مضبوط نظاموں کی بہترین مثال ہے۔