فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز


لاہور(صباح نیوز)محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز  نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی، جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جبکہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔ صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے ابتدائی تحقیقات کے لیے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ۔ غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر یا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔