چیمبر آف کامرس، کاروباری تنظیمیں، تاجر ودیگر اہل ایمان سود خوروں کے بائیکاٹ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ان تمام کمپنیوں، اداروں اور مردوخواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے حرمت  سود کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے بینکوں کا بائیکاٹ کیا۔ لوگوں نے اپنے پیسے نکلوا لئے ہیں۔ان میں بڑے بڑے کاروباری ادارے بھی شامل ہیں۔اور صرف ایک دن میں کروڑوں روپے نکلوالئے گیے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مہم تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبدالشکور کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کے نظام کی مجبوری کے سوا دیگر پراجیکٹوں کی رقوم غیر سودی بینکوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے چیمبر آف کامرس، کاروباری تنظیموں اور تاجروں ودیگر اہل ایمان سے اپیل کی کہ وہ اللہ اور رسول کی طرف سے اعلان کردہ جنگ میں اپناکردار ادا کریں اور سود خوروں کے بائیکاٹ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔