ذکر اللہ مجاہدکے والد محمد صادق (مرحوم) کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کردی گئیں


لاہور( صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدکے والد محترم محمد صادق (مرحوم) کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس  نے پڑھائی جبکہ  نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکز سیکرٹری جنرل امیر العظیم، مرکزی نائب امراء لیاقت بلوچ  ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ  ، شیخ الحدیث و القرآن حضرت مولانا عبد المالک ، مرکزی نائب قیم اظہر اقبال حسن  ، امیر صوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امرا جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، چوہدری محمود الاحد، حاجی ریاض الحسن ،

ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید، انجینئر حماد رشید، احمد سلمان بلوچ،امراء علاقہ عبدالعزیز عابد، خالد احمد بٹ، ڈاکٹر محمود خان، مرزا شعیب یعقوب، سیف الرحمن اور سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ ملک بھر سے مختلف طبقہ فکر  سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدکے والد  محمد صادق منگل کو انتقال کرگئے تھے۔