اسلام آباد ہائیکورٹ کی اسامہ ستی قتل کیس کا ٹرائل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس کا ٹرائل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ہدایات ملزم شکیل احمد کی درخواست ضمانت کے تحریری فیصلے میں جاری کیں۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہوچکی،کیس پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

عدالت نے پولیس ڈرائیور شکیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے،۔شکیل احمد اسامہ ستی کا پیچھا کرنے والی پولیس وین کا ڈرائیور تھا۔شکیل احمد نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نورمقدم اور عثمان مرزا کیس کا ٹرائل بھی 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر چکی ہے