سراج الحق کی زیر صدارت سودی معیشت کے خلاف ملک بھر کے علما و مشائخ کا کنونشن کل منصورہ میں ہو گا


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت سودی معیشت کے خلاف ملک بھر کے علما و مشائخ کا کنونشن منصورہ میں بدھ کی شام بعداز نماز مغرب ہو گا۔

کنونشن میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک، چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری اور دیگر قیادت شرکت اور خطاب کرے گی۔