پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، چوہدری پرویز الہی


لاہور(صباح نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے خوش آئند ہے، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں اور محنت کا صلہ ہے، خارجہ پالیسی پر آرمی چیف کے عبور کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، قطر، سعودی عرب جا کر تیل کی ادائیگی ملتوی کرائی، آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحرک ہیں، ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے، قوم ان کی خدمات کی معترف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ہمیشہ ملکی مشکلات کیحل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لیے ڈلیور کرتے نظر آئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔