پنجاب اسمبلی ہنگامہ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور (صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنمائوں کی طرف سے برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، زینب، شیر اکبر، میاں عاطف اور عمر آفتاب کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

بعدا زاں پی ٹی آئی رہنما وسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری اطلاح کے مطابق نیوٹرل نیوٹرل نہیں رہے، ان کو نیوٹرل ہی رہنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔