جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کا اختتام کل راولپنڈی میں ہوگا


راولپنڈی ( صباح نیوز)صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ تین دن سے جاری ٹرین مارچ کااختتام کل 27جون کوراولپنڈی اسٹیشن پرہوگا جہاں بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام الناس قائدین کاشانداراستقبال کریں گے

اس موقع پر 8بجے رات عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام سے امیرجماعت سراج الحق،لیاقت بلوچ،میاں محمداسلم،اظہراقبال حسن، صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم، صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خا ن ،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویراحمد، محمدضیغم مغیرہ،امیرضلع سیدعارف شیرازی،صدر جماعت اسلامی لیبرNLFپاکستان شمس الرحمن سواتی،قائمقام صدرجے آئی یوتھ پاکستان رسل خان بابر، صوبائی صدراویس اسلم مرزا،ضلعی سیکرٹری محمدعثمان آکاش، رضااحمدشاہ،محمدتاج عباسی سمیت اسلامی جمعیت طلبہ ،جمعیت طلبہ عربیہ، اسلامک لائرموومنٹ ،جے آئی کسان کے قائدین خطاب کریں گے ۔

قبل ازیں امیرصوبہ وکوآرڈینیٹرڈاکٹرطارق سلیم کی زیرنگرانی ٹرین مارچ کے تیسرے فیزکا آغازلاہورسے ہوگا۔ گوجرانوالہ ، وزیرآباد،گجرات،لالہ موسی،جہلم میں استقبالیہ احتجاجی جلسوں سے مرکزی وصوبائی قیادت کاخطاب ہوگا ۔

صوبا ئی ترجمان کے مطابق مہنگائی، کرپشن ،سودی نظام او رآئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کا آغاز 25جون کو رحیم یارخان سے ہوا جس کااختتام راولپنڈی میں ہورہا ہے اس دوران قائدین نے 30سے زائدمقامات پراحتجاجی جلسوں سے خطاب کیا ۔