مہنگائی کے طوفان سے عوام کی کمرٹوٹ چکی ،شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔

سابق وزیر خاجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آئے روز مہنگائی کا طوفان اور اوپر سے اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی پلان نہیں تھا تو کیوں سازش کے ذریعے اس امپورٹڈ حکومت نے اقتدار حاصل کیا، ملک کو اس بھنور سے نکالنے کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں۔