چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے اٹلی کی افواج کے سربراہ کی ملاقات


راولپنڈی(صباح نیوز)اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

جنرل ندیم رضانے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،  دونوں ممالک کے درمیان کثیر النوعیت تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگو نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیتی امور سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کثیر النوعیت تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،

انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔