سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالب علم احمد نواز کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کا بڑا اعزاز


لندن(صباح نیوز) پاکستانی طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ عہدہ سنبھالنے والے بینظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

ذمہ داری سنبھالنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے دبے ہوئے طبقات کی آواز بنوں گا۔ احمد نواز لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں سیاسیات کے طالبعلم ہیں۔

خیال رہے کہ احمد نواز آرمی پبلک اسکول دہشت گرد حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کے بھائی شہید ہوگئے تھے۔