اسلام آباد(صباح نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے انڈر سیکرٹری امور خارجہ ہمیش فالکنر نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے سمیت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روایتی طور پر خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments