کوئٹہ بلوچستان کے عوام کو حکمران ظالم مقتدر قوتوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، مولاناہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان اوررکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ماورائے آئین قتل وغارت گری ،اغواء ،بے گناہوں کوغائب کرنے پر دکھ اورافسوس ہے۔ ماورائے آئین قتل وغارت گری ،اغواء ،لوگوں کو لاپتہ وغائب کرنے کا سلسلہ ،ایف سی کے مظالم، بھتہ خوری ختم نہ ہوئی تو مار چ کے بعد کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنادیں گے۔ بلوچستان کی مظلوم مائیں، بہنیں اور نوجوان جماعت اسلامی کی طرف اُمیدبھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ”امید سحر ورکرزکنونشن ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانالاناہدایت الرحمان بلوچ  کاکہنا تھا کہ مظلوم عوام کے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر ،لاقانونیت ،فسطائیت کے خلاف جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد اورحقوق کے حصول کا سفر کوئی نہیں روک سکتا۔ دبائو ،دھمکی ،غلط اور جھوٹے پروپیگنڈے ہمار اراستہ نہیں روک سکتے ۔حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 15دسمبر کو قبائلی جرگہ ،اس کے بعد علمائے ومشائخ کانفرنس ،پھر خواتین کانفرنس ،مزدوروں ،تاجروں وکلاء ودانشورزکا بھی کنونشن بلائیں گے ۔سب کو اکٹھا کرکے وسائل پر قبضہ کرنے ،ظلم وجبر، لاقانونیت کا بازار گرم کرنے والوں کا راستہ روک کرقانونی طریقے سے حقوق حاصل کریں گے ۔

کوئٹہ بلوچستان کے عوام کو حکمران ظالم مقتدر قوتوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔عوام ،نوجوانوںاورآنے والی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے حقیقی عوامی ،انقلابی اور قانونی جدوجہد جماعت اسلامی کر رہی ہے۔ اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی نمائندگی جماعت اسلامی کے ممبران کر رہے ہیں۔ الحمداللہ بلوچستان بھر کے مسائل کو اجاگر اورحل کرنے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ کوئٹہ کے عوام کو قبضہ ودیگر مافیازسے نجات دلانے کیلئے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوفعال بناکر عوامی تائید وحمایت سے لٹیروں ظالموں کو للکارکر حقوق حاصل کرنے کے حل کی راہ ہموار کریں گے۔ فسطائیت ظلم وجبر بدعنوانی کے خلاف سب کو بلاتفریق متحد ہوناہوگا۔

مقتدرقوتوں نے فارم 47کی بنیاد پر اقتدار نشئیوں کے حوالے کرکے بلوچستان کومزیداندھیروں کی طرف دھکیل دیا ۔ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحق ہاشمی،صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند،جنرل سیکرٹری اعجازمحبوب،نائب امیر جمیل احمد مشوانی ودیگر نے کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کو کردار،خدمات ،انقلابی دعوت ومنشور اورکارکردگی کی بنیاد پر دعوت دے رہے ہیں کہ آئیں مسائل کے حل ،حقوق کے حصول کیلئے حقیقی عوامی انقلابی تبدیلی لے آئیں ۔بلوچستان کے حقوق کیلئے جمہوری طریقے سے عوام کو ساتھ ملاکرمزاحمت کے سفر کو تیزکرکے وسعت دیں گے۔ انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے مقتدر قوتوں اور بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنے والے لٹیروں سے حقوق حاصل کرلیں گے۔ مائوں، بہنوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔

مصور کاکڑسمیت دیگر بے گناہ ،لاپتہ وغائب کیے گئے افراد بازیاب کیے جائیں ۔عوام کو روزگار دینے ،کاروبار مین بہتری ،غربت میں کمی کیلئے بارڈرز کھول دیے جائے ۔کوئی غیر قانونی شارٹ کٹ راستہ نہیںا پنائیں گے ۔ہمیں اسٹیبلشمنٹ ،چوکیدار ،کرایہ دارکی ضرورت نہیں ہم عوامی قوت وتائید سے عوامی حقوق جمہوری طریقے سے حاصل کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔ ارباب اقتدار زورزبردستی ،گولی ودھمکی کے بجائے اخلاص، نیک نیتی، ایمانداری سے حقوق کی فراہمی اور مسائل کے حل میں سنجیدگی دیانتداری اختیار کریں ۔خرابیوں ،مشکلات ،مسائل سے نجات کیلئے قرآن وسنت پر عمل کرنا ہوگا۔  بدقسمتی سے پاکستان میں کوئی نظام نہیں۔ اسلامی نظام ہے نہ ہی جمہوریت یا سیکولرازم ۔مقتدر قوتیں اللہ اور رسول کیساتھ دشمنی کیساتھ پاکستان وعوام کیساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے ظلم ،مایوسی ختم کرکے عوام کو دیانت دار قیادت دیں گے ۔