اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی،
دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے دوران اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سعودی سفیر نے کہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے۔