پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحرینی پارلیمنٹیرین کی بھی شرکت


اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  بحرین کی پارلیمنٹ کے وفد نے بھی شرکت کی اور ایوان کی کارروائی دیکھی۔

بحرینی پارلیمنٹ کے ممبران کا وفد بحرین کی اسپیکر کی قیادت میں  پارلیمنٹ ہاوس پہنچا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاس آمد پر بحرینی وفد کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ایوان  میں آمد پر اسپیکر  اسد قیصر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عربی میں ان کا استقبال کیا، بحرینی پارلیمنٹ کے ممبران نے مہمان گیلری میں بیٹھ کر مشترکہ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔