اسلام آباد(صباح نیوز) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا کہ میڈیا پانچواں ستون ہے۔اب تک جتنی بھی حکومتیں آئیں،اس ستون کو کمزور کیا گیا۔
قومی جرنلسٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میڈیا کے لئے جو قانون سازی کررہی ہے،اس سے میڈیا کو کوئی فائدہ نہیں،بلکہ اس قانون کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سازش کی جارہی ہے،
انہوں نے کہاکہ میڈیا کے افراد کے لئے ایسی قانون سازی ھونی چاہئے جس میں ان کو حقوق ملیں۔سب سے زیادہ سوات میں شہدا میڈیا کے کیمرہ مین اور رپورٹرز تھے۔انہوں نے کہاکہ ھمارا مطالبہ ہے کہ میڈیا کے جتنے آفراد شہید کئے گئے ان کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔ان کے لواحقین کو فی فیملی بیس لاکھ معاوضہ دیا جائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رخسانہ غضنفر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی،شبانہ ایاز سیکرٹری اطلاعات پبلک ریلیشنز جماعت اسلامی پاکستان،راحیلہ ارم ڈائریکٹر سوشل میڈیا صوبہ پنجاب شمالی اور عطیہ ظفر بھی موجود تھیں۔
عائشہ سید نے مزید کہا کہ پی ایف یو جے صرف صحافیوں کے لئے نہیں بلکہ ملک کے پانچویں ستون کی حفاظت کررہی ہے اور جماعت اسلامی پی ایف یو جے کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ھے۔