اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا اور جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ فیض حمید کو سال2019 میںآئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے۔
Load/Hide Comments