کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کل تک آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کا طعنہ دینے والے اب خود حکومت میں آکر آنکھ بند کر کے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کر کے عوام کی زندگی تلخ بنارہے ہیں آئی ایم ایف کے غلام حکمران مسلسل مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے آئی ایم ایف کو بھی وہی حکمران چاہیے جو ان کی غلامی پر رضامنداوران کے احکامات کی پابندی کریں ۔آئی ایم ایف نے کبھی حکمرانوں ،اسٹبلشمنٹ کی شاہ خرچیاں،مراعات ،عیاشیاں کم یا ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیاہمیشہ غریب عوام کو دبانے ا ن کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خوردنی اشیاء ،کرائیوں ،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں اضافہ پر انتہائی تشویش ناک ہے کل تک جو سابقہ حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کررہے تھے انہوں نے اقتدار میں آکر مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ کردیا ہے۔ کل تک آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کا طعنہ دینے والے تھے اب خود حکومت میں آکر آنکھ بند کر کے آئی ایم ایف کی شرائط منظور کر کے عوام کی زندگی تلخ بنارہے ہیں لوگوں نے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں کی حکومتوں کو دیکھ لیا اور ان کا تجربہ کرلیا ہے یہ سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور ان کے پاس اس غلامی سے نکلنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے یہ لوگ آئی ایم ایف کی غلامی کے ذریعہ ملک کو دلوالیہ کر کے ملک کو ایٹمی طاقت سے محروم کرنا چاہتے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں ان سب کو مسترد کردیں اور ملک میں نظام مصطفےٰ کے نفاذ کی جدوجہد کریں کیونکہ اس کے سوا ملک کے معاشی سیاسی اقتصادی حالات کے سدھرنے اور سنورنے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔جماعت اسلامی کرپشن آئی ایم ایف وامریکی غلامی کے خلاف ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیروں ناکام ہوجائے ۔آئی ایم ایف کا قرض ادا کرنے کیلئے زرداری ،نوازشریف اور عمران خان کا جائیدادفروخت کرکے قرض ادا کیا جاسکتا ہے۔ سیکولر اور لادین ایجنڈے کو اس ملک میں نہیں چلنے دیں گے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ۖ کا نفاذ کا سکہ چلے گا ۔