تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 5دہشتگرد مارے گئے، 2زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( صباح نیوز)تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کا ٹارگٹڈ آپریشن ،5دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2زخمی ہوگئے،  مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ ، اغواء اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 5دہشتگرد کمانڈر شفیع، حمزہ ، الیاس، ثاقب اور حسین مارے گئے، جبکہ دو دہشتگردزخمی ہوگئے، مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ ، اغواء اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔