اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں،اہتمام کے ساتھ لائے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں حکومتی بلز کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔
عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔