لاہور،10کروڑروپے تاوان کیلئے اغوا ہونے والابچہ بازیاب


لاہور (صباح نیوز)لاہور کے علاقہ سندر سے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا گیا۔

سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ عریض کو پولیس ٹیم نے سندر سے برآمد کرکے والدین کے حوالہ کردیا۔عریض کو سندر کے علاقہ سے گھر کے سامنے سے ماسک لگائے 2 اغواکار موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گئے تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے بعد یہ کیس سی آئی اے پولیس کو سونپ دیا گیا تھا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار ، ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور نبی بخش نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا

سی آئی اے پولیس نے بچے کووالدین کے حوالے کیا تورقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔والدین نے اظہارِ تشکرکرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔