اوکاڑہ (صباح نیوز ) جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس سے ضلعی امیر ڈاکٹر بابر رشید، جنرل سیکرٹری منیب بن مسعود۔ سلمان اظہر شیخ امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ سٹی۔ محمد فاروق شیخ. ریاض الحق جج ایم این اے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری سجاد الحسن۔ مرکز ی جامعہ عثمانیہ گول چوک کے خطیب قاری سعید احمد عثمانی۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اشرف۔ملی مسلم لیگ کے رہنما قاری حفیظ اللہ بلوچ۔ شیخ طاہر۔ اسلم پراچہ۔ ڈاکٹر حمود لکھوی۔ ڈاکٹر زعیم الدین اشرف۔ شیعہ رہنما غضنفر نقوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر تمام مقررین نے اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور شہداء کیلئے دعا کی ۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھی اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، اظہار یکجہتی ۔ صدارت قادری حفیظ اللہ بلوچ اور جنرل سیکر ٹری حافظ احسان الٰہی وٹو رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑا نے کی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ 45ہزار سے زائد مظلوم مسلمان شہید ہوئے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ،تمام پارٹیز کا اس کانفرنس میں شریک ہونے کا مقصدغزہ کے حق میں آواز بلند کرنا ہے ، اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جارحیت ظلم وجبر کا ایک سال مکمل ہو گیا ،ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اوکاڑہ کانفرنس میں متعدد پارٹیز کے کارکنان رہنماؤں نے شرکت کی۔ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے بھی دعا کی گئی ۔